Topics

بے اولاد بہنوں کے لئے

س: میں اپنی ان دکھی بہنوں کا علاج کرنا چاہتی ہوں جو اولاد کے لئے ترستی ہیں اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے۔ اس لئے مجھے کوئی وظیفہ یا دوا جس سے بے اولاد بہنوں کے دکھ کا مداوا ہو سکے عنایت فرمائیں تا کہ میں دکھی انسانیت کے کام آ سکوں۔ خداوند کریم آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور آپ کا یہ سلسلہ فیض ہمیشہ جاری رہے۔ آمین

ج: بانجھ پن کا علاج یہ ہے کہ نیلی شعاعوں کا تیل کمر میں، ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے، دائروں میں رات کو اور صبح کو دس دس منٹ مالش کریں۔ تیل تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے:

ایک نیلے رنگ کی شیشے کی بوتل کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں کچی گھانی کا خالص السی کا تیل بھر لیں۔ اگر نیلی بوتل نہ ملے تو پکی شیشے کی سفید بوتل پر چاروں طرف نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ لپیٹ دیں اور اس میں بوتل کو چالیس یوم تک روزانہ چار چھ گھنٹے کھلی دھوپ میں رکھیں۔ اگر اس عرصہ میں بارش آ جائے یا بادل چھا جائیں تو یہ دن شمار کر لیں اور چالیس روز کے بعد اتنے دن مزید دھوپ میں رکھ کر یہ کورس پورا کر لیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****