Topics

والدہ گنجی ہو گئی ہیں

س: میری امی کی عمر تقریباً چالیس سال ہے۔ اس کی ساری عمر بیماریوں میں گزر گئی۔ ایک بیماری جاتی ہے تو دوسری آ جاتی ہے۔ کئی دفعہ بڑے بڑے آپریشن بھی ہوئے ہیں۔ پچھلے دو سال سے اس کی ٹانگیں نیلی ہو گئی ہیں اور گھٹنوں کے نیچے رگوں کے گچھے بن گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ رگیں ایک دوسرے سے الجھ گئی ہیں۔ پیروں میں سخت درد ہوتا ہے۔ پاؤں کا گوشت سخت ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے اٹھنے بیٹھنے میں سخت تکلیف ہوتی ہے۔ پچھلے دو سال سے ہم امی کے پاؤں کا علاج کرا رہے ہیں۔ وقتی طور پر کچھ فائدہ ہو جاتا ہے۔ لیکن پھر تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے کہا تھا کہ چلنے پھرنے سے رگیں ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ابھی تک کوئی ایسی حالت نظر نہیں آتی۔

دوسری بات یہ ہے کہ ان کے سر کے بال گرنے شروع ہو گئے ہیں۔ جس سے وہ تقریباً گنجی ہو گئی ہیں۔

ج: رائی پیس کر سفوف بنا لیں۔ صبح شام ایک چٹکی پر یا شافی یا کافی پڑھ کر دم کر کے نیم گرم پانی سے کھلائیں۔ کھانوں میں نمک اور چکنائی سے پرہیز کریں۔ ٹھنڈی چیزیں بھی نہ دیں۔ بادام اور منقیٰ پیس کر رات کو سوتے وقت ایک چمچی کھلا دیا کریں۔ پیسنے سے پہلے منقوں کے بیج نکال دیئے جائیں۔ روزانہ 5عدد بادام اور 7عدد منقیٰ کافی ہیں۔ علاج کی مدت ایک ماہ دس دن ہے۔ نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے دو اونس صبح اور شام دیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****