Topics

صحیح اورغلط کام

س: یہ ایک معمولی مسئلہ ہے مگر میرے لئے زندہ رہنے یا مر جانے کا سوال پیدا ہو گیا ہے۔ میں اپنے حواس پر قابو نہیں رکھ سکتا۔ 

ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر ہے۔ دفتر میں کسی خاص کام کے لئے میرا انتخاب کیا جاتا ہے تو وہ کام کرتے وقت میرے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں۔ دل کی دھڑکنیں ضرورت سے زیادہ تیز ہو جاتی ہیں۔ ٹھنڈے پسینے آنے شروع ہو جاتے ہیں۔ 

ہاتھ پیر کانپنے لگتے ہیں۔ منہ کی جمائی بہت زیادہ آتی ہے۔ ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور ہتھیلیوں سے پسینہ ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے اور اگر اس وقت مجھے بولنا پڑ جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ میری آواز تختہ دار سے آ رہی ہے۔ دل میں ایک انجان سا خوف ہوتا ہے اور اس وقت میری سوچ یہ ہوتی ہے کہ میں یہ کام جو صحیح کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہیں غلط نہ ہو جائے۔

ج: دو ہفتوں تک کھانوں میں نمک کم کھائیں۔ تین وقت ایک ایک چمچہ خالص شہد کھائیں۔ صبح اور رات کو کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ ٹہلا کریں۔ کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****