Topics

سرخ مرچ نہ کھائیں۔ گلٹی

س: چار پانچ سال ہوئے میرے بائیں ہاتھ کی پشت پر کلائی کے اوپر چھوٹی سی گلٹی نمودار ہوئی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔ یہ گلٹی اب بھی موجود ہے۔ ہاتھ کو اندر کی طرف موڑنے سے نمودار ہوتی ہے۔ ہاتھ سیدھا کرنے کی صورت میں اندر چلی جاتی ہے۔ میں اس گلٹی یا ابھار کی وجہ سے پریشان ہوں۔ اس کو دبانے سے بہت درد ہوتا ہے۔ آج کل ویسے کبھی کبھی درد ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ ہوا، اب میرے دائیں ہاتھ کے اسی مقام پر ایک چھوٹی سی گلٹی نمودار ہو رہی ہے۔ اس کو بھی دبانے سے درد ہوتا ہے۔ مجھے کوئی آیت یا اسم پانی پر پڑھ کر پینے کے لئے دیں۔ آپ ہر مسئلہ کا جواب دیتے ہیں۔ اسی امید پر یہ خط آپ کو لکھ رہی ہوں کہ میری تکلیف دور ہو جائے گی۔

ج: چالیس روز تک سرخ مرچ نہ کھائیں۔ گلٹیوں کے اوپر روغن سورنجان تلخ دائروں میں مالش کریں۔ تین عدد سفید پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلرَّحِیْمِ اَلرَّحِیْمِ اَلرَّحِیْمِ

لکھ کر نیلی شعاعوں کے پانی دو دو اونس سے دھو کر پئیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****