Topics

دماغ کی رگیں

س: پچھلے چھ سال سے مجھے سانس پھولنے کی تکلیف ہے جیسے بھاگنے کے وقت ہو جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ جب میرا بچہ پیٹ میں تین مہینے کا تھا اس وقت ہوا بعد میں علاج سے ٹھیک ہو گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق میرا ایک پھیپھڑا سوکھ گیا ہے۔ انہوں نے آپریشن کیا۔ لیکن کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا۔ اس کے بعد مجھے یرقان ہو گیا۔ علاج سے فائدہ ہو گیا لیکن سانس پھولنے لگا۔ گھبراہٹ ہوتی ہے دماغ کی رگیں پھٹنے لگتی ہیں ، چکر آتے ہیں اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ دواؤں سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ 

اب ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میرا ایک پھیپھڑا غبارے کی مانند پھول گیا ہے اور دل نے بھی جگہ تبدیل کر دی ہے۔

ج: نیلی شعاعوں کا تیل سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ دائروں میں مالش کریں۔ دس منٹ رات کو سوتے وقت اور دس منٹ صبح نہار منہ۔ شعاعوں سے تیل بنانے کا طریقہ روحانی ڈائجسٹ میں کئی مرتبہ شائع ہو چکا ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔

رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101مرتبہ یا سلام پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ اس عمل کو آپ 90یوم تک کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****