Topics

برکت کے لئے

س: میرے بھائی اور والد ایک دوسرے سے بہت نفرت کرتے ہیں۔ ہم نے کئی مہینوں سے دیکھا ہے کہ جب مہینہ شروع ہوتا ہے تو گھر میں سکون اور خوشی ہوتی ہے لیکن جیسے ہی مہینہ اختتام کو پہنچتا ہے تو والد اور بھائی کے لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں اور گھر آگ کا گولا بن جاتا ہے۔ میں آپ کو خدا کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ ہمیں اس مشکل سے نجات دلایئے۔ اس کے علاوہ ایک عرض اور ہے وہ یہ کہ میرے والد کی تنخواہ 9سال سے نہیں بڑھ رہی یعنی ہمارا اپنا حق ضبط ہو گیا ہے۔ اگر آپ کچھ مدد کر سکیں۔

ج: رابعہ امین صاحبہ۔ گھر یا کاروبار میں برکت نہ ہونے سے طرح طرح کی پریشانیاں پیش آتی ہیں۔ گھر میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔ اس سے اولاد پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ والدین کے جھگڑوں سے اولاد کی صحیح تربیت نہیں ہوتی۔ خیر و برکت کے لئے اللہ کا یہ فرمان یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔ خوش اخلاقی اور مناسب منافع لینے سے کاروبار میں ترقی ہوتی ہے۔ ان اصولوں پر کاربند ہونے کے باوجود اگر برکت نہ ہو تو روحانی علاج یہ ہے۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ب س م ا ل ۱ ہ

ا ل و ا س ع ج

ل ج ل ا ل ہ

____________________

   ۹۹۹ ۹۹۹  ۹۹۹

مندرجہ بالا نقش سفید چمک دار یا کسی مومی کاغذ پر لکھ کر چوکھٹ یا دیوار میں چھوٹی کیلوں سے گاڑھ دیں۔ تعویذ گاڑنے سے پہلے حسب استطاعت بچوں میں مٹھائی تقسیم کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****