Topics

نکسیر

س: میرا مسئلہ کچھ اس طرح سے ہے کہ ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ جن سے میں سب سے چھوٹا ہوں۔ میری والدہ تقریباً تقریباً چالیس سال سے نکسیر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں نکسیر بلڈ پریشر سے آتی ہے۔ اگر بلڈ پریشر بھی نارمل ہو تو پھر بھی روزانہ آتی ہے۔ کسی بھی دن ناغہ نہیں پڑتا۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں تقریباً دو ماہ سے سب باری باری بیمار ہو رہے ہیں۔ کبھی بھائی، کبھی بہن، کبھی والد، کبھی والدہ، والدہ نکسیر کے مرض کے علاوہ رمضان میں ہیضہ کے مرض کا شکار ہیں۔ اس سے نجات ملی تو کان کے درد میں مبتلا ہو گئیں اور بعض اوقات دونوں تکلیفیں بیک وقت آتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بہت پریشانی ہے۔

ج: والدہ صاحبہ سے کہیں کہ وہ جب بھی پانی پئیں، تین مرتبہ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ ایک ہفتہ تک صبح شام نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے دو دو اونس پلائیں۔ پانی پر تین مرتبہ یا بدیع پڑھ کر دم کریں۔ 

گھر میں روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان لوبان جلائیں۔ جمعرات کے روز شام کے وقت دو روپے خیرات کریں۔ کھانوں میں سرخ مرچ، گرم مصالحہ ، ہر قسم کا گوشت نہ دیں۔ ترکاریاں کھلائیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****