Topics

بادی بواسیر کا علاج

س: پیر کے تلووؤں میں جلن کے احساس کی وجہ سے میں بھری سردی میں بھی موزے یا بند جوتے نہیں پہن سکتا۔ دونوں وقت کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد پیروں میں جلن بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ سر میں گرانی، آنکھوں میں جلن ایسی ہوتی ہے کہ اخبار پڑھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی سال سے علاج کراتے کراتے عاجز آ چکا ہوں۔ لیکن افاقہ نہیں ہوتا۔ کئی حضرات سے آپ کے بتائے ہوئے علاج سے فائدہ ہونے کا ذکر سن کر میں بھی آپ سے مشورے کا خواہش مند ہوں۔

ج: یہ ساری تکلیفیں پرانا قبض ظاہر کرتی ہیں۔ قبض رہنے کی وجہ سے معدے میں گیس بن جاتی ہے۔ جب یہ گیس صعود کرتی ہے تو یہ کیفیات مرتب ہوتی ہیں جن کا اظہار آپ نے اپنے خط میں کیا ہے۔

روزانہ صبح نہار منہ نیم کی بنولی کی تین عدد گریاں لے کر ان کے تین تین ٹکڑے کر دیجئے۔ ان نو ٹکڑوں کو تین تین کر کے خوب اچھی طرح چبایئے اور اوپر سے ایک گھونٹ پانی پی لیجئے۔ ایک ہفتہ ایک دن کے علاج سے انشاء اللہ آپ کی شکایت رفع ہو جائے گی۔ 

یہ علاج بادی بواسیر کے مریض کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****