Topics

پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔دماغی مرض

س: میری امی بلڈ پریشر کی مریض ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 45سال ہے۔ ایک سال پہلے غلط دوائیوں کا استعمال دماغ پر اثر انداز ہوا اور وہ بہت بیمار ہو گئیں۔ ایم ایچ سے بہت علاج کروا رہے ہیں۔

لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ ہر وقت پریشان اور سوچتی رہتی ہیں۔ حالانکہ گھر میں پریشانی کی کوئی بات نہیں رات کو نیند کی گولیاں بھی کھائی ہیں۔ لیکن نیند نہیں آتی۔ اور کوئی بات بھی برداشت سے باہر ہے۔ سارے گھر والے پریشان ہیں۔ تین دفعہ دماغ کو کرنٹ بھی لگ چکا ہے۔ پھر بھی سمجھ میں نہیں آتا ہے کچھ۔ مجبور ہو کر آپ کو لکھ رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی عمل یا حل بتا کر ہمیں مایوسی سے نجات دلائیں گے۔

ج: کھانے کا سبز رنگ عرق گلاب میں گھول کر روشنائی بنا لیں۔ مندرجہ ذیل نقش کاغذ پر لکھ کر فلیتہ(بتی) بنا لیں۔ اس بتی کو روئی میں لپیٹ کر اپنی امی کی چارپائی کے قریب جلائیں۔ جب تک مرض سے نجات نہ ملے یہ علاج جاری رکھیں۔ فلیتہ چاہے روز بنائیں یا ایک ساتھ سارے بنا لیں۔



Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****