Topics

نلی کے ذریعے کھانا

س: دو سال پہلے مجھے یہ شکایت تھی کہ کھانا کھاتے وقت معدے ر چوٹ لگتی تھی۔ رفتہ رفتہ کھانے سے ہی معذور ہو گئی۔ بڑی مشکل سے چائے کے ساتھ پاپے کھا لیتی تھی، آخری روزہ تھا کہ افطار کے بعد دلیہ کھایا اور وہ دلیہ حلق میں اس بری طرح اٹکا کہ میرے بیٹوں نے حلق میں انگلی ڈال کر دلیہ کا نوالہ منہ سے نکالا۔ اس عمل سے میری حالت تشویشناک حد تک خراب ہو گئی اور مجھے سول ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ وہاں ایکسرے سے معلوم ہوا کہ معدے میں رسولی ہے۔ کمزوری کی وجہ سے آپریشن تو نہیں ہو سکا لیکن ڈاکٹر نے ناف کے نیچے پیٹ میں نلی لگا دی۔ اس ہی کے ذریعے کھانا پیٹ میں جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ منہ سے کھانا میرے لئے زہر ہے۔ بیٹے میں بہت غریب ہوں، میرے تین بیٹے ہیں۔ تینوں برسرروزگار ہیں مگر میرا علاج نہیں کراتے۔ میں نے اپنی سونے کی چوڑیاں فروخت کر کے علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب فقط یہی آرزو ہے کہ میں زندگی میں منہ کے ذریعے کھا پی سکوں۔

ج: صبح آفتاب طلوع ہونے سے پہلے برگد کے سبز و شاداب تین پتے تڑوا لیجئے، تینوں پتوں پر الگ الگ 

 


لکھ کر صبح، دوپہر شام ایک ایک پتہ چاٹ لیا کریں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں آپ کا حلق کھل جائے گا اور آپ معمول کے مطابق کھانا کھانے لگیں گے۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****