Spiritual Healing

پیپل کا گلاس۔شوگر

س: بعد سلام شوق معروض ہوں۔ بندہ کی اہلیہ بعمر 42برس بعارضہ ذیابیطس عرصہ 5برس سے علیل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہر ممکنہ علاج کے باوجود مرض سے مکمل آرام نہیں۔ گو عارضی صورت میں مرض دب جاتا ہے۔

مجھے معلوم ہوا تھا کہ بفضل رب ذوالجلال آپ سے مرض کی شفایابی کے لئے دوا و دعا کی امید کی جا سکتی ہے۔ لہٰذا ازراہ کرم مستفید فرمایئے۔ آپ کی خدمت عالیہ میں ہدیہ پیش کر دوں گا۔ اور خداوند قدوس سے عاجزانہ استدعا کروں گا کہ آپ کو جملہ دنیا اور عاقبت کے انعامات سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

ج:




اس نقش کو کھانے کے زرد رنگ سے کسی مومی کاغذ پر لکھ کر صبح نہار منہ، عصر کے بعد اور رات کو سوتے وقت بھی بینگنی رنگ شعاعوں کے پانی سے دھو کر پلائیں۔ اور ایک تعویذ بیگم صاحبہ کے گلے میں ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پیپل کے تنے کا خراد مشین پر گلاس بنوا لیں۔ اس گلاس میں شام کے وقت پانی بھر کر آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ گلاس کے اوپر باریک ململ کے کپرے کا رومال ڈھانپ دیں تا کہ رات کو کیڑا یا بھنگا نہ پڑے۔ صبح تعویذ کے پانی کے ساتھ پلا دیں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔ دوران علاج قبض نہ ہونے دیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****