Spiritual Healing

پریشان خیالی

س: ہمارے گھر کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ گھر میں ہر وقت والدہ والد صاحب سے لڑتی رہتی ہیں۔ والد صاحب والدہ کو پوری تنخواہ دے دیتے ہیں اور اس میں گزارہ نہیں ہوتا۔ یہ سوچ کر میں نے نوکری کر لی۔ والدہ صاحبہ مشین چلاتی ہیں اس سے جو پیسے آتے ہیں وہ ملا کر بھی ہمارا گزارہ نہیں ہوتا۔ نہ معلوم کیا بات ہے مجھے تو لگتا ہے کہ ہمارے رزق میں خدا کی دی ہوئی برکت شامل نہیں ہے۔ والدین کی اس لڑائی سے چھوٹے بھائی پر بہت دباؤ ہوتا ہے کیونکہ ہم اس کی کوئی خواہش پوری نہیں کر سکتے۔ اس طرح وہ احساس کمتری میں مبتلا ہو رہا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتایئے جس کے ذریعے ہمارے رزق پر خدا کی رحمت چھا جائے اور والدین کی لڑائی ختم ہو جائے۔ خدا کے لئے جمعہ کے دن محفل مراقبہ میں ہمارے لئے دعا کریں۔ میں جب بھی نماز پڑھتا ہوں میرا دماغ اور دل کہیں اور چلے جاتے ہیں یا پھر برے سے برے خیالات آتے ہیں اور بدن کانپنے لگتا ہے یا پھر جب میں اذان دیتا ہوں یا امام کے پیچھے جماعت کھڑی کرنے کے لئے تکبیر پڑھتا ہوں تو دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔

ج: گھر کا ہر فرد ہر حال میں نماز کے بعد ایک سو باراَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الْشُکْرُ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے۔ انشاء اللہ گھر میں برکت ہو جائے گی۔ ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں

Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****