Spiritual Healing

پرہیز ضروری ہے۔۔بلغم

س: میری عمر تقریباً 25سال ہے۔ میں پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہوں۔ تقریباً 10سال قبل میں نے اپنے گلے کا آپریشن کروایا تھا۔ آپریشن بہتر اور کامیاب رہا لیکن آپریشن کے بعد کیفیت یہ ہے کہ لیٹنے کے بعد جب اٹھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے گلے میں کوئی پانی کی طرح کی چیز گری ہے اور پھر یہ کہ منہ کے راستے اس کا خارج ہو جانا۔ پہلے تو میں نے اتنی زیادہ توجہ نہ دی مگر پھر زور ہو گیا اور آج تک ہے۔ روزانہ صبح سو اٹھنے پر یا پھر دن کے وقت بھی اٹھنے کے بعد کم از کم ایک گھنٹہ تک بلغم آتا رہتا ہے۔ ایسے چھوٹے چھوٹے نیلے رنگ کے ٹکڑے نزلے کے بلغم کے ساتھ منہ کے راستے خارج ہوتے ہیں۔ پہلے تو مہینہ میں چار پانچ دفعہ زکام ہو جاتا مگر اب ذرا فرق ہے۔ نزلہ کسی صورت کم نہیں ہوتا۔ سینے کے ایکسرے ناک کے ایکسرے۔ خون کا ٹیسٹ کروایا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہر چیز ٹھیک ہے، ہو چلی ہے یو جاتی ہے۔ میں کسی کے گھر نہیں جا سکتی کہ صبح اٹھ کر اتنا نزلہ ہوتا ہے کہ شرم آتی ہے۔ بہت سے علاج کروائے ڈاکٹروں، حکیموں، ہومیوپیتھک کے مگر آج تک افاقہ نہیں ہوا۔

ج: روزانہ صبح نہار منہ ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے کھائیں اس کے بعد ایک گھنٹہ تک پانی یا چائے نہ پئیں جب بھی پانی پئیں 9مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَافَارِقُ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ علاج کی مدت 40یوم ہے، پرہیز ضروری ہے۔ پرہیز کے لئے کسی معالج سے معلوم کر لیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****