Spiritual Healing

سیاہ رنگ مسوڑھے

س: میرا رنگ بہت سانولہ ہے۔ آپ کے کہنے کے مطابق چند روز نہار منہ سیب کھاتی رہی۔ مگر جیب نے جواب دے دیا۔ میرے مسوڑھے کالے ہیں جب میں ہنستی ہوں تو میرے یہ سیاہ رنگ مسوڑھے برے لگتے ہیں۔ لوگ مجھے ٹوکتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ ایسی ترکیب بتائیں کہ میرے دانت موتی جیسے سفید اور چمکدار ہو جائیں اور مسوڑھے گلابی ہو جائیں!

میرے اندر استطاعت نہیں ہے کہ میں ہر ماہ رسالہ خرید سکوں۔ کوئی بہن میرے نام اگر رسالہ جاری کرا دیں تو ان کے لئے بہت دعا کروں گی۔ ظاہر ہے کہ میں اس کے سوا کیا کر سکتی ہوں۔

ج: دونوں وقت بغیر دودھ کی چائے میں لیموں نچوڑ کر پی لیا کریں۔ ایک لیموں چار دن تک چلا سکتی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ 1/4لیموں کا رس ایک پیالی چائے میں کافی ہے۔

کیکر کی لکڑی کے کوئلے، باریک بنا کر منجن بنا لیں اور یہ منجن صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے دانتوں پر خوب اچھی طرح ملیں۔آج کل گاجر کا موسم ہے۔ روزانہ جس قدر ہو سکے کچی گاجرکھایا کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****