Spiritual Healing

سفید داغ ،روحانی علاج

س: میری مشکل یہ ہے کہ میرے جسم پر سفید داغ ہیں جو گردن کی پچھلی سائیڈ اور پیٹ پر ہیں۔ ابھی ابتدائی حالت میں ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ ہوئے تھے لیکن علاج سے ٹھیک ہو گئے۔ اس بیماری کو ڈاکٹر چھیپ کہتے ہیں۔ اب آپ ہی توجہ کریں کہ اس سلسلے میں کیا کرنا چاہئے۔ کیا آپ کی کتاب ’’رنگ و روشنی سے علاج‘‘ میں ہے یا آپ ہی کوئی وظیفہ یا دوا تحریر کر دیں۔ بڑی مہربانی ہو گی۔ آپ کے جواب کا شدت سے منتظر ہوں۔

ج: سرخ مرچ، گرم مصالحہ ہر قسم کے گوشت سے پرہیز ہے۔ گوشت میں انڈا بھی شامل ہے۔ مومی کاغذ کے ٹکڑوں پر لکھ کر کاغذ کا ایک ایک ٹکڑا صبح شام پانی سے دھو کر پی لیں اور ایک ٹکڑا ایک بالٹی گرم پانی میں دھو کر اس پانی سے غسل کریں۔ جو کاغذ بالٹی میں ڈالیں اس پر ۷۸۶ نہ لکھیں۔ علاج کی مدت ایک ماہ ہے۔



Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****