Spiritual Healing

ایک مریض کا دیکھنا ضروری ہے ۔چہرے پر لکیریں

س: مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کر کے بے شمار لوگ فائدہ حاصل کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں۔ خدا آپ کے اس نیک کام کو جاری رکھے اور اس کا بہترین اجر دے۔ نیز دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ آمین ثم آمین۔

آپ کی خدمت میں بہت دنوں کی کشمکش کے بعد حاضر ہو رہی ہوں۔ خط لکھنے میں شرم مانع رہی۔ شرم تو ابھی آ رہی ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے خط لکھنے پرمجبور ہوں۔

میں اکیس سالہ لڑکی ہوں اور بی ایس سی فائنل کی طالبہ۔ میرے ہونٹوں کے آس پاس لکیریں ہیں۔ پیشانی پر بھی باریک اور گہری لکیریں نمودار ہو رہی ہیں۔ جلد بھی بہت زیادہ خشک ہے۔ نیز میرے چہرے پر بھورے اور کالے رنگ کے تل بھی ہیں۔ ان میں ہر ماہ دو یا تین کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

میری پلکیں بہت جھڑتی ہیں اور میرے ہونٹوں کے اوپر رواں روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کا کالم پڑھ کر میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مجھے بھی نسوانی بیماری ہے۔ آپ مجھے بھی دوسرے مریضوں کی طرح لیڈی ڈاکٹر سے علاج کا مشورہ دیں گے لیکن میں اس کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہوں۔ التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی گھریلو نسخہ عطا فرمائیں۔ زندگی بھر شکر گزار رہوں گی۔ میری عمر اکیس سال ہے اور مجھے یہ مرض تقریباً پندرہ سال کی عمر سے ہے۔ خواجہ صاحب! آپ کو تو علم ہو گا کہ کیسی شدید تکلیف اس منحوس چیز کے شروع ہونے پر ہوتی ہے۔ میں بار بار ہونٹوں پر زبان پھیرتی ہوں اور وہ خشک ہو جاتے ہیں۔ درد تو خدا کی پناہ! ایسا درد خدا دشمن کو بھی نہ دے۔ آنکھوں کے سامنے ہمیشہ باریک دھندلے اور کالے دھبے ناچتے رہتے ہیں۔ پہلے میری آنکھیں روشن اور چمکدار تھیں اب آنکھوں کی چمک مفقود ہو چکی ہے۔ سر میں خشکی بے حد ہے۔ اسی وجہ سے بال بے تحاشہ جھڑ رہے ہیں۔ سولہ سال کی عمر تک رنگ سرخ و سفید تھا لیکن اب میرا شمار بہ مشکل سانولی رنگت والوں میں ہوتا ہے۔ خدارا اس کا بھی کوئی علاج بتایئے۔

چند دنوں سے منہ میں بدبو آنی شروع ہو گئی ہے۔ جس کا سبب معدہ کی خرابی ہے۔ لیکن مجھے تو قبض کی شکایت بہت کم ہوتی ہے۔ 

اس کے باوجود میرے منہ سے بدبو کیوں آتی ہے۔ منہ کی صفائی کا میں خاص خیال رکھتی ہوں۔ مجھے نیند بہت زیادہ آتی ہے۔ عمر کے لحاظ سے جسم میں پھرتی چستی بالکل نہیں۔ ذرا سا کام کرنے پر جسم تھک جاتا ہے۔ خصوصاً ہاتھ کے جوڑ بے جان ہو جاتے ہیں۔

ج: آپ چائے زیادہ پیتی ہیں جب کہ چائے آپ کے لئے مضر ہے، چائے چھوڑ دیجئے۔ صبح نہار منہ ایک عرصہ تک لیموں استعمال کیجئے۔ جس طرح بھی آپ استعمال کر سکیں۔ کھانوں میں نمک برائے نام ڈالئے۔ زیادہ نمک اور تیز مصالحے آپ کے لئے نقصان دہ ہیں۔ دواؤں کے چکر میں نہ پڑیئے۔ انشاء اللہ چند ماہ اس تجویز پر عمل کر لینے سے ساری شکایتیں خود بخود رفع ہو جائیں گی۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****