Spiritual Healing

ایسی حرکتیں سرزد ہو جاتی ہیں۔دست

س: میرا بھانجا جس کی عمر تقریباً 2سال ہے، مستقل بیمار رہتا ہے۔ کھانسی، نزلہ، بخار، دست ان میں دو بیماریاں اسے مستقل رہتی ہیں۔ اگر دستوں کا علاج کیا جائے تو نزلہ بڑھ جاتا ہے اور نزلہ کھانسی کا علاج کیا جائے تو بخار اور دست شروع ہو جاتے ہیں۔ گھرانا غریب ہے زیادہ تر گزر دودھ ، چائے، روٹی، دال، سبزی پر ہے۔ شہر سے ایک میل دور گاؤں میں رہائش ہے۔ براہ کرم کوئی حسب حال علاج تجویز فرمائیں، بچہ کافی کمزور ہے۔ پیٹ بھی خراب رہتا ہے اور اجابت پتلی آتی ہے۔ اس وقت بچے کو دست، بخار، کھانسی، نزلہ کی شکایت ہے۔

ہر اچھے اور پاکیزہ خیال اورتصور کو فوراً برا خیال اور تصور کاٹ دیتا ہے۔ ہاتھوں سے آنکھوں سے اور زبان سے کچھ ایسی حرکتیں سرزد ہو جاتی ہیں جو میں کرنا نہیں چاہتا اور جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں وہ کر نہیں سکتا اور اس طریقے سے Behaveنہیں کر سکتا۔ میں مستقل Tensionکھچاؤ میں رہتا ہوں اور اگر کبھی کبھی ایسا موقعہ آ جائے کہ میں Relaxاور Normalہو جاؤں۔ میں لمبے لمبے سانس لینے کے بعد سکون سا محسوس کرتا ہوں۔ تو ایسا لگتا ہے کہ میں گم سا ہو گیا ہوں اور میرا کہیں بھی وجود نہیں ہے۔ لہٰذا پھر واپس کھچاؤ میں آ جاتا ہوں۔ کبھی کبھی سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ آسان سا علاج تجویز فرمائیں۔

ج: پہلے مسئلہ کا حل یہ ہے کہ کلونجی صاف شدہ ایک ماشہ صبح نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھلا دیجئے اور اپنے اعصابی تناؤ سے نجات پانے کے لئے ایک گلاس اتنا تازہ پانی صبح نہار منہ کوئی چیز کھانے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے پی لیا کیجئے۔ ایک عرصہ تک یہی ورد رکھیئے۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****