Spiritual Healing

ٹیڑھی گردن

س: میرا بھائی جس کی عمر بارہ سال ہے۔ بہت کمزور ہے۔ غذا بہت کم کھاتا ہے۔ گردن زیادہ تر ٹیڑھی رہتی ہے۔ سوتا ہے تو سر ٹیڑھا کر لیتا ہے۔ ہم بار بار سیدھا کرتے رہتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ گردن سیدھی کرتے ہیں تو گلے میں سے خر خر کی آواز نکلتی ہے اور پھر گلے میں پھندا لگ جاتا ہے اور اگر گردن ٹیڑھی رہتی ہے تو آرام سے سوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کچھ موٹا ہو جائے، عمر کے حساب سے کھانا کھائے، قد بڑھے۔ قد کی طرف سے بہت فکر ہے۔ کوئی ایسا عمل بتائیں جس کی برکت سے شفا ہو جائے۔ دن میں کئی مرتبہ گردن ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔

ج: بچہ پیدائشی طور پر کمزور ہے۔ اس کا علاج ام الصبیان کا تعویذ اور روغن سورنجان تلخ کی ماش ہے۔ کتاب’’روحانی علاج‘‘ میں سے ام الصبیان کا تعویذ (جو بچوں کے امراض کے باب میں لکھا ہوا ہے) تین عدد چینی کی چھوٹی پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام اور ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں تین مہینے تک۔ ناغہ نہیں ہونا چاہئے۔

روغن سورنجان تلخ کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر اور گردن کے جوڑ پر بہت ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں۔ پانچ منٹ دن میں اور پانچ منٹ رات کے وقت، کبھی کبھی بچہ کو خالص شہد بھی چٹا دیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****