Spiritual Healing

قلندر بابا جی اولیاءؒ ۔ دو سال سے بیمار

س: پچھلے دنوں میری چھوٹی بچی جس کی عمر 2سال ہے بیمار ہو گئی تھی۔ کافی علاج وغیرہ کیا۔ مگر کچھ افاقہ نہیں ہوا۔ صدقہ اور خیرات بھی کئے، کئی راتیں میں نے اور بیگم نے جاگ کر گزاریں۔ جب ہر طرف سے مایوس ہو گیا اور پریشانی حد سے تجاوز کر گئی تو یہ بات دل میں آئی کہ کیوں نہ قلندر بابا اولیاءؒ کی طرف رجوع کر لوں۔ اس خیال کے ساتھ ہی مجھے بے اختیار بہت رونا آیا۔ میں نے روحانی طور پر قلندر بابا اولیاءؒ کا تصور کیا اور روحانی طور پر ان کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی کہ بابا جی میری بیٹی بیمار ہے۔ 

آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے طفیل اللہ سے دعا کریں کہ میری بچی ٹھیک ہو جائے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ اگلے روز صبح بچی کی صحت کی علامت شروع ہو گئی اور اب الحمدللہ وہ بالکل صحت مند ہے۔

ج: اللہ اس بچی کو صحت مند رکھے اور آپ کی مرادیں پوری کرے۔ رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101مرتبہ یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****