Spiritual Healing

دواؤں سے علاج

س: میرے لڑکے کو آج سے تقریباً 9سال پہلے ٹائیفائیڈ کا بخار ہوا تھا اس کا صحیح علاج ڈاکٹر صاحب کے مشورہ سے کرایا۔ مگر وہ بگڑ گیا جس کی وجہ سے وہ 35دن تک بیہوش رہا۔ 9سال سے اس کا علاج ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر اس کو مرگی کا دورہ بتاتے ہیں۔ دوائی لگاتار کھانے کے باوجود اب بھی ہفتہ دو ہفتہ میں اس کو دورہ پڑتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے دوائی نہ دیں تو دن میں دو چار دورے پڑ جاتے ہیں اور دوائی بالکل بند کر دیں تو مسلسل دورے آتے رہتے ہیں جو بعد میں دوگنی خوراک دے کر چار پانچ دن میں ان دواؤں پر قابو پایا جاتا ہے۔

ج: تین عدد پلیٹوں پراَلْطَرَّقُ النَّاسُ وَ الُا جِنَّتَہٗ وَالرُّوْحُ اَلْعِبَادُ اَالصَّالِحِیْنَ فِی اَلْکُوْن زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر نیلی شعاعوں کے پانی 2,2اونس سے دھو کر صبح شام رات پلائیں۔ کھانوں میں نمک نہ ہونے کے برابر کر دیں اور تین وقت شہد کھلائیں

Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****