Spiritual Healing

بہنوں کی شادی نہیں ہوتی

س: ہم چار بہنیں ہیں اور ہم چاروں میں سے کسی کی بھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ سب سے بڑی کی عمر تقریباً 33یا 34سال ہو گی۔ جبکہ میری عمر24یا 25سال ہے۔ ہم سب تعلیم یافتہ ہیں۔ دو بڑی بہنیں بی اے اور ایک ایم اے ہیں اور میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ شکل و صورت بھی بری نہیں ہے۔ گھر کے حالات بھی خدا کا شکر ہے اچھے ہیں۔ ہم لوگوں کی وجہ سے ہمارے امی ابا اور بھائی بہت پریشان رہتے ہیں۔ امی نے مولوی صاحب کو مسئلہ بتایا وہ کہتے ہیں کہ کسی نے لڑکیوں کے رشتوں کی بندش کی ہوئی ہے۔ 

بتایئے کیا یہ بات سچ ہے اگر سچ ہے تو مہربانی کر کے ہم لوگوں کو اس کی کاٹ بتا دیجئے تا کہ ہم سب کی مشکل آسان ہو۔ ہم لوگوں سے اپنے گھر والوں کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی۔

ج: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے آپ سب بہنیں الگ وضو کر کے مصلیٰ پر بیٹھ کر ایک سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ وظیفہ کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لئے جائیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****