Spiritual Healing

بند گلے کی قمیض ۔ جسم پر زائد بال ۔ایام کی خرابی

س: میرے پورے جسم پر جانوروں کی طرح بال ہیں چہرے، سینے، پیٹ، ٹانگوں، بازوؤں اور ہاتھوں پر غرضیکہ جسم پر ہر جگہ بال ہیں۔ یہ بال کچھ عرصے قبل نکلے تھے۔ اب بڑھتے جا رہے ہیں میرے بازوؤں اور ٹانگوں پر دو تین انچ لمبے ہیں اور باقی جسم پر آدھا انچ لمبے بال ہیں۔ سخت گرمی میں بھی پورے بازوؤں اور بند گلے کی قمیض پہنتی ہوں کہ کسی کو میرے جسم پر اگے ہوئے بال نظر نہ آ جائیں۔ خدا کے لئے عظیمی صاحب آپ مجھے مایوس مت کیجئے اور مجھے اپنے جسم پر بال ختم کرنے کے لئے روحانی علاج بتایئے۔ کبھی تو بیٹھے بیٹھے رونا آ جاتا ہے کہ میں کیسی لڑکی ہوں جس کے جسم پر بن مانس کی طرح بال ہیں، کیا عورتیں بھی بن مانس ہوتی ہیں؟ اس کے علاوہ مجھے اندرونی تکلیف بھی ہے۔ ایام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

ج: اصل مرض کی نشاندہی آپ نے خود ہی کر دی ہے اس مرض کے علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج یہ کریں کہ ایک بڑے چمکدار سفید کاغذ پر مَا یَقُوْلُوْنَ مَالَا یَفْعَلُوْن لکھوا کر فریم کرا کے اسے دیوار میں لٹکا دیں اور بار بار دیکھا کریں۔

Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****