Spiritual Healing

اس کے فراق میں

س: مجھے ایک نیک سیرت لڑکی سے محبت ہو گئی ہے جو ہمارے گھر کے قریب ہی رہتی ہے۔ کالج میں حسین سے حسین لڑکیاں ہیں مگر کسی لڑکی سے بات کرنا تو بڑی بات ہے کسی کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔ اس لڑکی نے میرے اوپر نہ جانے کیا جادو کر دیا ہے کہ ہر وقت میرے خیالوں میں سمائی رہتی ہے۔ دوسری طرف اسے یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ میں اس کے فراق میں گھل رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے وظیفوں سے بہت سے لوگوں کے کام بن گئے ہیں۔ کوئی ایسا حل بتائیں کہ اس لڑکی کو بھی مجھ سے محبت ہو جائے اور میری محبت کا علم ہو جائے۔ امید ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کرینگے کیونکہ میری عمر شادی کے لئے عین مناسب ہے۔ آپ نے سات ماہ پہلے حیدر آباد کے ایک طالب علم کو یہ کہہ کر ٹال دیا ہے کہ تمہاری عمر ابھی کم ہے۔

ج: اس لڑکی سے شادی آپ کے لئے مناسب نہیں۔ اس کا خیال ذہن سے نکال دیں اور اس مقصد کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے پڑھ وَ اَلْقَتْ مَافِیْھَا وَ تَخَلَّتْ کر اپنے سینے پر پھونک مار لیا کریں۔ جب تک لڑکی کا نقش ذہن سے صاف ہو یہ عمل جاری رکھیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****