Spiritual Healing

آگ کا گولہ۔ گیس

س: پورے مہینے گیس پورے جسم میں گردش کرتی رہتی ہے۔ میں نے اب آپریشن کروایا ہے۔ دو مہینے ہو گئے ہیں آپریشن کر الیا ہے۔ آدھا پاؤ کی دو رسولیاں نکلی ہیں۔ جب سے آپریشن ہوا ہے وہاں پر ایک گولا سا ہے وہ معدے میں گھستا ہے تو معدے میں آگ بھر جاتی ہے پھر وہ دل کی طرف چڑھتا ہے اور سر پر چڑھ جاتا ہے۔ ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ نہ روح نکلتی ہے اور نہ زندگی باقی رہتی ہے۔ جب گولہ اوپر چڑھتا ہے تو آنکھیں دھندلی ہو جاتی ہیں۔ لیٹ نہیں سکتی۔ ہر وقت دن رات بیٹھی رہتی ہوں۔ جہاں لیٹی ہوں وہاں گولہ اوپر چڑھ جاتا ہے۔

آپریشن کے بعد ویلوسیف کیپسول ٹانکہ سوکھنے کے لئے کھایا۔ جس کے بعد تیسرے دن سے پیٹ میں آگ لگنے لگی۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی چیز اوپر چڑھ جاتی ہے۔ جب گیس اوپر چڑھتی ہے تو دل ڈوبنے لگتا ہے۔ تقریباً ایک مہینے سے گھبراہٹ اس قدر ہوتی ہے کہ ہر وقت زاروقطار روتی رہتی ہوں۔ کسی وقت آنسو نہیں تھمتے۔

ہومیو پیتھک کا علاج ہو رہا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ براہ کرم روحانی علاج تجویز کریں۔ ساری زندگی احسان مند رہوں گی۔

ج: دو عدد چینی کی سفید پلیٹوں پربِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoرِیَاحِیْنَ مَاءٍ 12مرتبہ لکھ کر صبح شام پانی سے دھو کر پئیں۔

کھانوں میں چکنائی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ تین وقت ایک ایک چمچہ شہد ٹھنڈے پانی میں گھول کر پئیں۔ اپنے معالج کے مشورہ سے کھانے کا ایک نظام بنا لیں اور وقت کی پابندی کے ساتھ کھانا کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک سو بار یا حفیظُ یا شافیُ یا کافیُ یا بدیعُ پڑھ کر گرین روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ انڈا، مچھلی، مرغی، گوشت نہ کھائیں۔ صرف ترکاریاں کھائیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****