Topics
رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا ۔” اللہ کی قسم ہرگز ایماندار نہ ہوگا۔ اللہ کی قسم ہرگز ایماندار نہ ہوگا۔
اللہ کی قسم ہرگز ایماندار نہ ہوگا۔“ عرض کی گئی یا رسو ل اللہ ﷺ کو؟ آپ نے
فرمایا۔ ” وہ جس کا ہمسایہ اس کی آفتوں سے محفوظ نہ ہو۔“ ( الحدیث)
محبت و الفت ، باہمی تعاون و یگانگت اور خلوص مسلم معاشرے
کی مثالی خصوصیات ہیں۔مومنین کی ایک دوسرے سے محبت محض اللہ کے لئے ہوتی ہے۔
کیونکہ ہر مومن اللہ کی جماعت کارکن ہے۔ اللہ کی جماعت کے ارکان آپس میں شفیق اور
ایک دوسرے کا دُکھ سُکھ بانٹنے والے ہوتے ہیں ان کی مجموعی مثال ایک جسم کی طرح
ہوتی ہے کہ اگر جسم کے کسی ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم یہ تکلیف محسوس
کرتا ہے۔ مسلمان بھائیوں سے اس طرح دلی تعلق پیدا کیجئے کہ گویا وہ اور آپ ایک لڑی
میں پروئے ہوئے دانے ہیں، تکلیف و آرام ہر معاملے میں ان کے رفیق اور مددگار بنے
رہیئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔