Topics

لین دین


”اے مومنو ں میں تمہیں ایسی تجارت کیوں نہ بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلادے۔ تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو “ (القرآن)


  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے   سچا اور امانت دار تاجر قیامت میں نبیوں و صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ساتھ ہوگا ۔“           (الحدیث)

جس قوم میں خیانت اور بے ایمانی در آتی ہے ۔اس قوم کے دلوں میں دشمن کا خوف بیٹھ جاتا ہے  وہ وسوسوں اور  توہمات میں مبتلا ہو جاتی ہے۔  ناپ تول میں کمی، ذخیرہ اندوزی، سود کا لین دین ،ا سمگلنگ اور کرپشن کا رواج ظاہری طور پر کتنا ہی خوش نما نظر آئے لیکن بالآخر اس کا نتیجہ خسارہ اور نقصان ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔