Topics
دیکھا گیا ہے کہ وقت پورا ہونے سے پہلے کبھی چھ ماہ اور کبھی سات مہینے میں بچے پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایسے بچے کئی اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں۔ اس افتاد سے بچنے کے لئے حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے مرتبہ یَا مُبدِیُ حمل قرار پانے کے بعد روزانہ دو ماہ تک پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حمل ساقط نہیں ہوگا اور پیدائش وقت پر عمل میں آئے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔