Topics
فجر کی نماز ادا کرنے ایسی جگہ بیٹھئے جہاں سے نکلتا ہوا سورج نظر آئے ۔ جیسے ہی افق سے سورج کی ٹکیہ نمودار ہو یَا بَاسِطُ پڑھنا شروع کر دیں۔ ۶۳ (تریسٹھ) مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر کر اٹھ جائیں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔اس عمل سے وسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔ بدحالی اور افلاس دور ہو جاتا ہے۔اس عمل کی اجازت صرف ان لوگوں کے لئے ہے، خدانخواستہ جن کے گھروں میں مفلسی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں اور کوئی راستہ کھلتا ہوا نظر نہیں آتا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔