Topics

معافی مانگ لو


”تم اگر کسی کی دل آزاری کا سبب بن جاؤ تو اس سے معافی مانگ لو، قطع نظر اس کے کہ وہ تم سے چھوٹا ہے یا بڑا ۔ اس لئے کہ جھکنے میں عظمت پوشیدہ ہے۔“

معاشرہ افراد کا گروہ ہے ۔ گروہ کے ہر رکن کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کسی طرزِ عمل سے دوسروں کو شکایت کا موقع نہ دے اور اپنا محاسبہ کرتا رہے۔ اگر دانستگی یا نا دانستگی میں کوئی غلطی سر زد ہو جائے اور کسی کی دل آزاری کا سبب بن جائے تو معافی مانگنے میں کوتاہی نہ کرے۔ اسے اپنی انا کا مسئلہ بنائے بغیر اپنی غلطی کو تسلیم کر لے خواہ وہ شخص چھوٹا ہو یا بڑا۔ اعلیٰ مراتب کا ہو یا کم مراتب کا حامل ہو۔ اپنی غلطی کو تسلیم کرنا، معافی مانگنا اور اپنی کوتاہیوں پر نادم ہونا حضرت آدم علیہ اسلام کی سنت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے عرض کی 

” اے ہمارے رب! ظلم کیا ہم نے اپنے اوپر اور اگر نہ بخشا تونے ہمیں اور  نہ رحم  فرمایا ہم پر تو یقیناً ہو جائیں گے ہم خسارہ اٹھانے  والوں میں سے۔“( القرآن)


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔