Topics

تفکراور عبادت


”آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدلنے میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں ہیں۔“  (القرآن)

حضرت سید البشر صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہ کہ  

”کائنات میں گھڑی بھر کا تفکر سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“                    (الحدیث)

 

اللہ چاہتا ہے کہ اس کے بندے گونگے بہرے رہ کر زندگی نہ گزاریں۔ خالق چاہتا ہے کہ غورو فکر سے متعلق اللہ تعالی نے بندہ کو جو صلاحیتیں دی ہیں۔ ان کو استعمال کیا جائے۔ 

”آپ ﷺ کہہ دیجئے ، مشاہدہ کرو جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور زمینوں میں“

کیا تم مشاہدہ نہیں کرتے؟

کیا تم غور وفکر نہیں کرتے؟

اللہ تعالیٰ کی نظر میں بدترین مخلوق وہ لوگ ہیں جو گونگے بہرے ہیں گونگے بہروں کی سی زندگی گزارتے ہیں اور عقل تدبر سے کام نہیں لیتے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔