Topics

دورانِ سفر آسانیاں

سفر جہاز کا ہو، کشتی کا ہو یا ریل کا، سفر کرنے سے پہلے کاغذ پر تین تین خانوں اور چار چار سطروں میں یَاحَفِیظُ لکھ کر کاغذ کو کہہ کر کے تعویذ بنا لیں اور یہ تعویذ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سفر کی ہر صعوبت سے محفوظ رکھے گا اور دورانِ سفر غیب سے آسانیاں میسر ہوں گی۔ یہی تعویذ بچوں کی نظر ختم کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔ تعویذ موم جامہ کر کے نیلے رنگ کے کپڑے میں سی کر گلے میں ڈال دیں۔اگر کسی آدمی کو کسی شخص یا کسی چیز سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو ایک جمعرات سے دوسری جمعرات تک روزانہ ستر ستر مرتبہ یَاحَسِیبُ پڑھے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔