Topics
کسی شخص کو ملازمت نہ ملتی ہو۔ نوکری سے برخاست ہو گیا ہو یا ترقی کی بجائے عہدہ یا منسب گرا دیا گیا ہو اور ہر طرح کی کوشش کرنے کے باوجود کامیابی نہ ہوتی ہو ایسی صورت میں آدھی رات گزرنے کے بعد باوضو دو نفل ادا کرنے کے بعد ننگے سر ، وبلہ کھڑے ہو کر تین سو مرتبہ یَاعَزِیزُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ مقصد پورا ہونے کی دعا کی جائے۔ انشاء اللہ عمل کرنے والا شخص اپنے عہدہ پر دوبارہ فائز ہو جائے گا اور اسے مزید ترقی نصیب ہوگی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔