Topics
انسان کے اندر جب عقیدہ کمزور ہو جاتا ہے تو طرح طرح کے وسوسوں میں گرفتار ہو جاتا ہے۔کبھی خیال آتا ہے میرے اوپر کسی نے جادو کر دیا ، کبھی سوچتا ہے کہ میرے اوپر کسی جن بھوت کا اثر ہے۔ شیاطان اس کے دماغ میں یہ بات بھی ڈالتا ہے کہ اسے کسی کی بدعا لگ گئی ہے۔ لیکن جب وہ خود اپنا محاسبہ کرتا تو اس کے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آتی جس کی بناء پر کوئی اسے بدعا دے۔ یہ بات بھی اس کی سمجھ میں نہیں آتی کہ اس کا کون دشمن ہے اس لئے کہ وہ خود کسی کے ساتھ بُرائی نہیں کرتا۔ اس قسم کے وسوسوں اور کثیف خیالات سے محفوظ رہنے کے لئے رات کو سوتے وقت ایک گیارہ مرتبہ یَاقَابِضُ پڑھنا نہایت مفید ہے اور مجرب عمل ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔