Topics
” اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو اختیار کرنا چاہے گا وہ دین اس کا ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں ناکام و نامراد ہوگا۔“ (القرآن)
”اللہ جس شخص کو خیر سے نوازتا ہے اسے اپنے دین کی صحیح فہم اور گہری سوجھ بوجھ عطا فرماتا ہے۔“ (الحدیث)
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپ ﷺ کے رحانی مشن کو فروغ دینا۔“
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور رسول ﷺ ہیں۔ آپ ﷺ پر نبوت ختم ہوگئی اور دین اسلام کی تکمیل ہوگئی۔ سلسلہ عظیمیہ اپنی تعلیمات کے ذریعے اپنے شاگردوں میں یہ فکر عام کر رہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا بغور مطالعہ کر کے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں۔ جب کوئی بندہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کر کے صدق ِ دل کے ساتھ ان تعلیمات کو پھیلانے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔ تو اسے قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کے انعامات و اکرامات اور رضا حاصل ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا خصوصی تعاون ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات اس بندے کے اندر منتقل ہو جاتی ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔