Topics
”اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہیے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہو اگر تم میں علم ہے ۔“ (القرآن)
----------
”جس تنگ دست کو مہلت دی یا (اپنا حق) ا سے معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی سختیوں سے اس کو نجات دے گا ۔“ (الحدیث)
خود غرض اور نفس پرست سرمایہ داروں نے جن مصیبتوں کو انسانوں پر مسلط کیا ہے وہ بلیک مارکیٹنگ اور چور بازاری ہے جو غریبوں کے لئے عذاب الیم نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے ان لوگوں پر جو غذائی اجناس اور دوسری اشیا کو محض نفع اندوزی کی خاطر رکھتے ہیں، بہت بڑی ذمہ داری عائد کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو لوگ غذائی اجناس اور دوسری اشیا کو ذخیرہ کر لیتے ہیں تاکہ بازار میں مصنوعی طور پر قلت ہوجائے اور قیمت بڑھ جائے تو وہ بڑے گناہ گار ہیں ۔ “آپ ﷺنے فرمایا ۔ ” اللہ اس آدمی پر رحم کرتا ہے جو خریدنے ، بیچنے اور تقاضا کرنے میں نرمی اختیار کرتا ہے ۔“
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔