Topics

ذکر الہٰی


بیشک اطمینان قلب تو اللہ کے ذکر ہی سے حاصل ہوتا ہے۔ (القرآن)


ان اشخاص کی مثال جو  اللہ رب العالمین کو یاد کرتے ہیں زندوں کی سی ہے اور جو ذکر الہٰی نہیں کرتے وہ مردوں کی طرح ہیں۔               (الحدیث)

اگر طرز فکر اور رویوں میں خلوص و ایثار ہے اللہ کی مخلوق کی بھلائی ہے اور سیدنا حضور علیہ اصلوٰۃ والسلام کی سیرت طیبہ کے مطابق اخلاق حسنہ پر عمل ہے تو یہ سب اعمال۔ اعمال صالحہ ہیں۔ اللہ کی نشانیوں پر غور کرنا ، اللہ کی حمد و ثناء بیان کرنا اور رسولوں کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قربت کا ذریعہ ہے۔


اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ کے ذکر سے اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن کی تعلیم کو لازمی پکڑو اور ذکر الٰہی کرو۔ اس عمل سے آسمانوں میں تمہارا زکر ہوگا اور زمین میں تمہارے لئے نور ہوگا۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔