Topics

مال خرچ کرنا


”تم نیکی اور اچھائی کو نہیں پا سکتے جب تک کہ وہ چیز اللہ کی راہ میں نہ دے دو جو تمہیں عزیز ہے۔“                    ( القرآن)


”تیرا دینا تیرے لیے بہتر اور تیرا رکھ چھوڑ نا تیرے لیے برا ہے۔“                   ( الحدیث)


اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ خرچ کیجئے یہ سب سے پہلے اپنے مستحق رشتے داروں سے شروع کیجئے پہلے یہ کام مستحق رشتہ داروں سے شروع کیجئے اور پھر اس میں دوسرے ضرورت مندوں کو بھی شامل کرلیجئے ضرورت مندو ں کی امداد چھپا  کر کیجئے۔تا کہ آپ کے اندر بڑائی یا نیکی کا غرور پیدا نہ ہو اور مستحق لوگوں کی  عزت نفس مجروح نہ ہو۔ کسی کو کچھ دے کر احسان نہ جتائیں اور نہ نمودونمائش کا اظہار کریں۔ اگر کوئی آپ سے سوال کرے تو اسے جھڑکیئے نہیں ۔اگر آپ اسے کچھ دینے کی حیثیت نہیں رکھتے تو مناسب الفاظ اور نرم لہجے میں معذرت کر لیجئے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔