Topics

بیعت توڑی نہیں جا سکتی


”سلسلہ عظیمیہ سے بیعت حاصل کر لینے کے بعد نہ تو بیعت توڑی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی فرد اپنی مرضی سے فرار حاصل کر سکتا ہے۔ اس لئے بیعت کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ جو شخص بیعت ہونا چاہتا ہے اس سے کہا جائے کہ پہلے خوب اچھی طرح دیکھ بھال کر لی جائے کہ ہم اس لائق ہیں  بھی یا نہیں۔“

بیعت ہونے سے قبل ضروری ہے کہ ہر طرح سے اطمینان کر لیا جائے۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ جس سے بیعت کرنا چاہتے ہو پہلے اس کے شب و روز کا جائزہ لیا جائے۔ اس کے معاملات کو دیکھا جائے۔ اس کے دوست احباب سے قربت حاصل کی جائے تا کہ اس بات کا ادراک ہو جائے کہ صحیح جگہ بیعت کی جا رہی ہے۔

سلسلہ عظیمیہ علمی روحانی سلسلہ ہے۔ ” شِق نمبر۱۳“ سلسلہ قواعد و ضوابط میں اس لئے رکھی گئی ہے کہ وہی لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں جو ذوق و شوق کے ساتھ واقعتاً روحانی علوم سیکھنا چاہتے ہیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔