Topics
” اور خدا نے مسلمانوں کے دل ملا دیئے! اگر تو زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ دیتا۔ تب بھی تو ان کے دلوں کو ملا نہ سکتا لیکن خدا نے ملا دیا بے شک وہ ہر مشکل پر غالب آنے ولا اور مصلحت جاننے والا ہے۔“ (القرآن)
”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ وہ نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اُسے بے یارومددگار چھوڑے اور نہ اس کو حقیر سمجھے ( اپنے سینہ مبارک کی طرف تین بار اشارہ کرتے ہوئے فرمایا) تقوی یہاں ہے ۔ انسان کو شراتنا کافی ہے کہ وہ مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا خون، مال اور تمام مسلمانوں پر حرام ہے۔“ (الحدیث)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں کچھ ایسے ہیں جو نبی اور شہید تو نہیں ہیں لیکن قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان کو ایسے مرتابوں پر سرفراز فرمائے گا کہ انبیاء اور شہداء بھی ان کے مرتبوں پر رشک کریں گے۔ صحابہؓ نے پوچھا وہ کون خوش نصیب ہوں گے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے سے محض اللہ تعالی کے لئے محبت کرتے تھے۔ نہ آپس میں رشتہ دار تھے اور نہ ان کے درمیان کوئی لین دین تھا۔ قیامت کے روز ان کے چہرے نور سے جگمگا رہے ہوں گے۔ جب سارے لوگ خوف سے کانپ رہے ہوں گے تو انہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور جب سارے لوگ غم میں مبتلا ہوں گے اس وقت انہیں قطعاً کوئی غم نہ ہوگا۔
”مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور معاون ہیں“
(القرآن)
”تم میں سے ہر ایک اپنے بھائی کا آئینہ ہے۔ پس اگر وہ اپنے بھائی میں خرابی دیکھے تو اسے دور کر دے۔“ (الحدیث)
مومن کا وصف ہے کہ وہ اپنے لئے جو کچھ پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرتا ہے۔ قرآن کی اس تعلیم کے مطابق اپنے مسلمان بھائیوں سے اس طرح دلی تعلق پیدا کیجئے کہ گویا وہ اور آپ ایک لڑی میں پروئے ہوئے دانے ہیں تکلیف و آرام ہر معاملے میں ان کے رفیق اور مدد گار رہیئے۔ اسی دوستی اور محبت کے اٹوٹ رشتے کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بیان کیا ہے
” اور مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔“
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔