Topics

صلوٰۃ

 

”اے میرے پروردگار مجھ کو اور میری نسل میں سے لوگوں کو صلوٰۃ قائم کرنے والا بنا۔“ (القرآن)

------------

سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشاد ہے،  اللہ تعالی نے فرمایا ۔”میں نے تمہاری امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور میں نے اس کا ذمہ لے لیا ہے کہ جو شخص ان پانچ نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرے اس کو میں اپنی ذمہ داری پر جنت میں داخل کروں گا ۔“(الحدیث) 

 

نماز اس مخصوص  عبادت کا نام ہے جس میں بندے کا اپنے خالق کے ساتھ براہ راست  ایک ربط اور تعلق قائم ہو جاتا ہے ۔نماز ارکان اسلام میں وہ رکن ہے جسے کوئی باہوش و حواس  مسلمان کسی حالت میں نہیں چھوڑ سکتا ۔قرآن پاک میں تقریبا سو جگہ نماز کے قیام کی تاکید کی گئی ہے جس سے اس اہم  اسلامی رکن کی فضیلت عظمت و جلالت اور اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے عبادات میں نماز کو ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بندے کو روحانی کیفیت سے آشنا کرتی ہے جس سے بندہ اپنی اور اپنے ماحول میں موجود ہر چیز کی نفی کر کے اللہ تعالی کی حضوری حاصل کرتا ہے ۔نماز انسان کے باطنی حواس کے لیے  ایک پاسبان کی حیثیت رکھتی ہے اور لوگوں میں اجتماعی نظم و ضبط کی تشکیل کرتی ہے ۔ نماز کے اخلاقی تمدنی معاشرتی  جسمانی و روحانی بے شمار فوائد ہیں  نماز کی پابندی باہمی تعلقات میں استحکام پیدا کرتی  ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔