Topics

توبہ اور گناہ


آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدلنے میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں۔ (القرآن)

------------

ہر آدمی خطا کار ہے۔ ان خطا کاروں میں وہ بہت اچھے ہیں جو سچے دل سے توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہو جائیں۔ ( الحدیث)


اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کیجئے ۔ اس ہی کے سامنے گڑ گڑایئے اور اسی عفو و درگزر کرنے والی ستار العیوب ، غفار الذنوب ہستی کے سامنے اپنی عاجزی ، بے کسی خطاؤں کا اعتراف کیجیئے ۔ عجز و انکساری خطار کار انسان کا وہ سرمایہ ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس قیمتی اور انمول سرمایہ کو اپنے ہی جیسے مجبور و بے کس انسانوں کے سامنے  پیش کرتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے اور ذلیل و رسوا ہو کر در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔