Topics
” اللہ نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ہے۔ پیروی کرو اس دین کی جو تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اس نے پہلے ہی سے تمہیں مسلم کے نام سے نوازا تھا۔ اور اسی سلسلے میں رسول تمہارے دین حق کی شہادت دیں اور تم دنیا کے سارے انسانوں سامنے دین حق کی شہادت دو۔“ (القرآن)
”ہدایت کی طرف بلانے والے کو بھی اپنے عمل کے مطابق ثواب ملے گا۔ اور دونوں کے ثواب میں کمی نہیں ہوگی۔“ (الحدیث)
” صراط مستقیم پر گامزن ہو کر دین کی خدمت کرنا“
اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے اپنے اندر ہمت و عزم پیدا کر کے اللہ کی راہ میں وقت اور پیسہ خرچ کیجیئے ۔ اللہ تعالیٰ کے لئے تکلیفیں برداشت کرنا اور لوگوں تک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام پہنچا دینا امت مسلمہ پر فرض اور اُن نعمتوں کا شکر ہے جو ہمارے رب نے ہمیں دی ہوئی ہیں۔ جب کوئی بندہ اپنی تمام تر روحانی اور جسمانی صلاحیتوں کے ساتھ نوع انسانی کو صراطِ مستقیم کی دعوت دیتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کا خصوصی تعاون حاصل ہو جاتا ہے اور فرشتے اس بندہ کے جذبہ صادق کو اپنے ترغیبی پروگراموں میں شامل کر لیتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔