Topics

بچوں کا گُم ہوجانا

یَا مُعِیدُ پڑھنا عمر رفتہ کی گناہوں کا کفارہ ہے۔ دائم المریض اگر ہر وقت یَا مُعِیدُ پڑھنا  دائم المریض اگر ہر وقت یَامُعِیدُ پڑھتا رہے تو تھوڑے دنوں میں مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ بچے گم ہو جاتے ہیں تو ماں باپ کے اوپر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ دل کا چین اور قرار ختم ہو جاتا ہے۔ کسی کروٹ آرام نہیں ملتا۔ کھانا پینا سب مٹی بن جاتا ہے۔ آنکھوں سے نیند اڑ جاتی ہے ۔ طرح طرح کے وسوسے اور پریشان کن پراگندہ خیالات سے ماں باپ مضطرب رہتے ہیں۔ جب گھر کے تمام افراد سو جائیں ، آدھی رات کے وقت مکان کے چاروں کونوں پر ستر ستر مرتبہ یَامُعِیدُ پڑھ کر پھونک مار دیں۔ اللہ کی رحمت سے گم شدہ بچے واپس آجاتے ہیں یا ان کا سراغ مل جاتا ہے۔ ہزاروں والدین اس عمل کی بعکت سے اپنی کھوئی ہوئی جنت دوبارہ پا چکے ہیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔