Topics
مخلوق کی نظر میں عزت و وقار حاصل کرنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے احتیاج نہ رکھنے کے لئے ، سفر میں حفاظت اور آسانی حاصل کرنے کے لئے ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا مُعِزُ پڑھیں۔ راہِ سلوک کا کوئی مسافر جمعہ کے بعد سے عصر کی نماز تک یَا سَمِعُ پڑھے تو قوت سماعت میں اضافہ ہوتا ہے اور کان فرشتوں کی آوازوں سے آشنا ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ عمل اپنے پیرو مرشد کی اجازت سے کرنا چاہیئے۔ پیرو مرشد کا روحانی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔