Topics

معاملات


اَللَّهُمَ طَهِّرْ قَلْبِيْ مِنَ النِّفَاقِ وَ عَمَلِ مِنَ الرِّ يَاءِ وَلِسَانِيْ

مِنَ الْكَذِبِ وَ عَيُنِيُ مِنَ الْخِيَانَةِ اَنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الاَ عْيُنِ وَ مَا تُخْفِي الصُّدُوْرُ.


اے اللہ پاک کر  میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کو ریاسے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو  خیانت سے، بے شک تو خیانت کرنے والی آنکھوں اور دل کے بھیدوں سے آگاہ  ہے۔

حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا

 مراقبہ ایک ایسا  عمل  ہے کہ اگر اس کو خلوص نیت سے اور مستقل بنیادوں پر کیا جائے تو اللہ تعالی کے  ارشاد ” میں انسان کے اندر ہوں“  کے مطابق مراقبہ کرنے والا  بندہ اللہ کو دیکھ لیتا ہے اللہ تعالی کی شان کریمی سے فیض یاب ہوجاتا ہے اور دنیا بھی مصیبتیں اور دنیاوی پریشانیاں اس کے اوپر سے ختم ہوجاتی ہیں اور پرسکون ہو جاتا ہے ہے


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔