Topics

حسبِ منشا ء شادی

آج کل لڑکیوں کا مسئلہ ماں باپ کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ گھر گھر شادی کے انتظار میں لرکیاں بوڑھی ہو رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ماں باپ کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔ اس گھمبیر مسئلہ کے حل کے لئے یَالَطِیفُ کا عمل نہایت مجرب ہے۔

پڑھنے کا  آسان طریقہ یہ ہے 

ایک تسبیح میں ۱۲۹ دانے ڈالے جائیں اور ۱۲۹ مرتبہ تسبیح پڑھی جائے۔ اور ہر تسبیح کے بعد  ۔۔۔۔ کو تین دفعہ پڑھ کر زبان سے مقصد بیان کرے اور پھر یَالَطِیفُ  کی تسبیح پڑھنا شروع کردے۔ اسی طرح سارا عمل ختم کیا جائے مگر عمل پورا کرے میں بہت زیادہ ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ اگر کبھی زیادتی ہو جائے تو تا ثیر باقی نہیں رہے گی۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔