Topics
”اور وہ لوگ جو سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کر ڈالتے ان کے لیے عذاب الیم کی بشارت ہے۔“
( القرآن)
-----------------------------
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تین باتیں ہلاکت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ایسی خواہش جس کا انسان غلام بن کر رہ جائے ایسی حرص جس کو پیشوا مان کر آدمی اس کی پیروی کرنے لگے ،خود پسندی ایسی بیماری ہے جو سب سے زیادہ خطرناک ہے۔“( الحدیث)
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپ ﷺ کے روحانی مشن کو فروغ دینا “
قرآن کی آیت کا مفہوم ذہن میں آتے ہیں تفکر کا ایک دروازہ کھلا اور یقین محکم یہ بنا کہ دولت کے انبار جمع کرنے کے نتائج المناک ہوتے ہیں ایسے لوگ عموما اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، سکون روٹھ جاتا ہے، اور دوسروں کی محبت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ لوگ محبت کا اظہار صرف ان کی آنی جانی دولت کی وجہ سے کرتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔