Topics
” پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے خلق کیا۔ جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا۔ جس نے قلم کے ذریعہ سے سکھایا۔ جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔“ ( القرآن)
علم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ” ہر مسلمان مرد اور عورت پر علم سیکھنا فرض ہے۔“ (الحدیث)
علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینا
دنیا میں جتنے بھی پیغمبر علیہم السلام تشریف لائے ہیں ان کی زندگی اور طرزِ عمل پر غور کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ تمام انبیاء نے علوم کا پرچار کیا ہے۔ علم انبیاء کا ورثہ ہے۔ سلسلہ عظیمیہ کا بنیادی نصب العین علوم کا فرغ ہے۔ انبیاء کی طرزِ فکر کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ سلسلہ عظیمیہ کے اراکین پر لازم ہے کہ وہ موجودہ دور کے رائج علوم حاصل کریں اور لوگوں کو باطنی علوم اور سائنسی علوم سکھائیں۔ سلسلہ عظیمیہ روحانی اور سائنسی دونوں علام کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ سائنسی علوم (فزکس) اور روحانی علوم (میٹا فزکس) دونوں اپنے اپنے دائرہ کار میں کائنات کی حقیقت کی تلاش میں ہیں۔ فزکس کے ذریعے درجہ بدرجہ مختلف حقیقتیں اور آیاتِ الہیٰ سے شناسائی ہوتی ہے جب کہ پیغمبرانہ علوم ( میٹا فزکس) کے ذریعے براہِ راست حقیقت تک رسائی ہو جاتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔