Topics
عزیز و اقارب دور دراز علاقوں میں بکھر گئے ہوں اور آپس میں ملاپ کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو۔ تو سورج نکلنے کے آدھے گھنٹے بعد غسل کر کے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دس مرتبہ يَا جَامِعُ پڑھ کر ایک انگلی بند کر لیں۔ پھر دس مرتبہ پڑھ کر دوسری انگلی بند کر لیں۔ اسی طرح دس مرتبہ پڑھنے کے بعد ایک ایک انگلی بند کرتے چلے جائیں۔ پہلے دائیں مٹھی بند ہو جائے گی پھر بائیں مٹھی۔ جب دونوں مٹھیاں بند ہو جائیں ، دونوں ہاتھ چہرے کے قریب لے جا کر کھول دیں اور منہ پر پھیر دیں۔ چالیس روز کے اس عمل سے بچھڑے ہوئے رشتے دار انشاء اللہ مل جائیں گے۔کسی بھی وقت نماز کے بعد مال اور اولاد میں برکت کے لئے ستر مرتبہ يَا غَنِىُّ پڑھئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔