Topics
”(اللہ ) غصہ پی جانے ،اور لوگوں سے درگزر کرنے والے اور اسے نیکوکاروں کو محبوب رکھتا ہے۔“ ( القرآن)
-----------------
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تم میں بہترین وہی ہے جس کےاخلاق عمدہ ہوں ۔“ (الحدیث )
خوش خلقی اور نرم مزاجی کو پرکھنے کا اصل میدان گھریلو زندگی ہے ۔گھر والوں کے ہر وقت واسطہ رہتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ وہی مومن اپنے ایمان میں کامل ہے جو گھر والوں کے ساتھ خوش اخلاقی خندہ پیشانی اور مہربانی کا برتاؤ کرے پیار و محبت سے پیش آئے۔ ایک بار حج کے موقع پر” حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہ“ کا اونٹ بیٹھ گیا اور سب سے پیچھے رہ گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کی وہ زاروقطار رو رہی ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے اور چادر کا پلولے کر دست مبارک سے اُن کے آنسو خشک کئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہ کے آنسو پونچھتے جاتے تھے اور وہ بے اختیار ہو کر رو رہی تھیں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔